وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر نیب بلوچستان کی بڑی کارروائی
13 کھرب روپے مالیت کی 10 لاکھ ایکڑ جنگلاتی اراضی واگزار آٹھ ماہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ، اعلامیہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 کھرب روپے مالیت کی جنگلاتی اراضی واگزار کرالی۔اعلامیہ کے مطابق نیب بلوچستان نے آٹھ ماہ کی طویل اور مسلسل کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں قابضین سے 10 لاکھ ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری جنگلاتی اراضی واگزار کرائی۔
وزیرِاعلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی وزیرِاعلی میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد صوبے کے قدرتی وسائل اور سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے نجات دلانا تھا۔ترجمان کے مطابق یہ کامیابی صوبے میں شفافیت، قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
