کراچی(قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمیت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک ڈالر 176.48 روپے کا رہا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر قیمت 178.50 روپے ہو گئی تھی۔ تاہم منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 30 پیسے اضافے سے 178 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…