امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی . انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی .

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمیت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک ڈالر 176.48 روپے کا رہا . جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر قیمت 178.50 روپے ہو گئی تھی . تاہم منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 30 پیسے اضافے سے 178 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے . . .

متعلقہ خبریں