بلوچستان: صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی کا محکمہ تبدیل، بورڈ آف ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا


کوئٹہ: صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی کا محکمہ تبدیل، بورڈ آف ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا
حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن (کابینہ سیکشن) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012 کے قاعدہ 3 (5) کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی سے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور کالجز، ہائر و ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر کو فوری طور پر محکمہ بورڈ آف ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن

WhatsApp
Get Alert