دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کےلیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی چیئرمین سے ملاقات کی اور امن و امان پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔

دوسری طرف پی پی پی چیئرمین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بوچ سے ملاقات کی اور ریفرنڈم اور صوبوں کے معاملات پر مشاورت کی۔

اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں نے پارلیمان اور پارلیمان سے باہر مشاورت اور رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، دونوں جماعتوں میں مشاورت، ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert