الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو پشاور کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔الیکن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو اپنا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومتی جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی ہے اور 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، 19 دسمبر کو خیبرپخونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے انتخابات ہورہے ہیں، حکومتی جماعت تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی ہے، قومی صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی سطح پر انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، ارکان اسمبلی بھی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے منگل کے روزاُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ارباب وسیم نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں اپنے بھائی کی بطور آزاد امیدوار دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ ارباب وسیم کے بھائی ارباب عدنان تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین کی نشست کے لئے آزاد امیدوار تھی

Recent Posts

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

9 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

27 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

33 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

49 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

52 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

1 hour ago