سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان چوہدری نثار علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ پاکستان میں ان کا علاج ہو رہا ہے لیکن یہاں ان کی مکمل تشخیص نہیں ہو سکی۔ اسی لیے وہ مزید علاج کے لیے وہ جلد بیرونِ ملک روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل چوہدری نثار کی عیادت کی تھی۔ وزیراعظم نے انہیں اپنے ہاں مدعو بھی کیا، تاہم خرابیِ صحت کے باعث وہ نہیں جا سکے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علاج مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر وطن واپس آئیں گے۔
