بیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

بیلہ (رپورٹ: ڈیلی قدرت) بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر چینکی اسٹاپ کے مقام پر مسافر وین اور پروبکس گاڑی میں خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسافر وین نال سے حب جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کرنے کے بعد ایدھی، الخدمت، ریسکیو 1122 اور سرکاری ایمبولینسز کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔
