پنجاب:موسم سرما کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں موسم سرما کیلئے سکولوں کا نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایکس سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ صوبہ بھر کے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے جب کہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔
دوسری طرف پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم ہزاروں طلبا کے پہلے سمسٹر کے امتحانات مؤخر کر دیئے گئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حالیہ سیلاب اور اس دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث نصابی سرگرمیوں میں پیدا ہونے والے خلل کی وجہ سے امتحانات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے سمسٹر کے امتحانات 15 اکتوبر سے شروع ہونا تھے۔ تاہم اب یہ امتحانات دسمبر کے پہلے ہفتے میں لیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پہلے سمسٹر اور مڈٹرم امتحانات کو ضم کر کے ایک ہی مرحلے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد طلبا کو مناسب تیاری کا وقت دینا اور متاثرہ تعلیمی تسلسل کو بحال کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert