ڈپٹی کمشنر کیچ پر قاتلانہ حملہ، چھ لیویز محافظ زخمی۔

تربت(قدرت روزنامہ)تربت ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں ان کے چھ محافظ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر تحصیلدار کے دفتر سے نکل کر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ گاڑی کے قریب موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
حملے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے، تاہم ان کے سیکیورٹی گارڈز کو بم دھماکے سے نقصان پہنچا ، زخمی ہونے والوں کو قریبی سیول ہسپتال تربت میں منتقل کر دیا گیا ،جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
اس واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاشی کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
