وزیراعلیٰ مریم نواز کا پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس ، مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لئے گئے۔
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ ، لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
