بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، وفاقی سطح پر حکومت کی تبدیلی پر تبادلہ خیال

پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مشترکہ حکومتی سیٹ اپ کے امکانات زیر غور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خبرنامہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور وفاقی سطح پر حکومت کی تبدیلی سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی یا مستقبل میں مشترکہ سیٹ اپ تشکیل دینے پر اتفاق حاصل کرے۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان، جمیل سومرو، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور مفتی ابرار بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حالیہ دنوں میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں کو کم کرنے اور سیاسی ہم آہنگی بڑھانے کے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سیاسی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

WhatsApp
Get Alert