صارفین کے لیے گیس مہنگی ہونے کا امکان — سوئی سدرن کی اوگرا میں قیمت بڑھانے کی درخواست


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سردیوں کی آمد سے قبل بلوچستان کے گیس صارفین پر بوجھ بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ *سوئی سدرن گیس کمپنی* نے *اوگرا (OGRA)* میں *گیس کی قیمتوں میں اضافے* کی باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے *فی ایم ایم بی ٹی یو 125 روپے 41 پیسے* اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمپنی نے رواں مالی سال کے لیے *گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو* مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق اس درخواست پر *11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت* مقرر کی ہے، جس کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کے نفاذ کا فیصلہ متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert