ایف آئی اے بلوچستان کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، کارروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم *حبیب اللہ* کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ریکارڈ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
دوسری کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم گینگ کے چار افراد *صلاح الدین، محمد دین، محمود خان اور محمد ہارون* کو گرفتار کیا گیا۔ یہ ملزمان افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر ایران بھیجنے میں سہولت فراہم کرتے تھے۔ ایف آئی اے بلوچستان کے تر…

WhatsApp
Get Alert