تربت کے علاقے بلیدہ میں چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی


تربت (قدرت روزنامہ) تربت کے علاقے *بلیدہ کے مقام ریکو* میں نامعلوم افراد نے ایف سی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں *ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی* ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد *سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن* شروع کر دیا جبکہ *حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب* ہو گئے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert