مستونگ،پولیس اہلکار کی بہادری، موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
دشت کمبیلا میں ایگل اسکواڈ اہلکار کی حاضر دماغی سے واردات ناکام، ہلاک و زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

مستونگ (قدرت روزنامہ) مستونگ کے علاقے دشت میں پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرنے والے دو مسلح ڈاکوں سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق منگل کی صبح ایگل اسکواڈ کا اہلکار ڈیوٹی کے لیے دشت سے مستونگ شہر جارہا تھا کہ دشت کمبیلا کے مقام پر دو مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔اہلکار نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو محمد یوسف ولد محمد علی شاہوانی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی محمد حسن ولد محمد عظیم بنگلزئی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم سے بتایا جاتا ہے۔ہلاک اور زخمی ڈاکو کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
