شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری پر قوم کو فخر ہے، حاجی علی مدد جتک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے ضلع کچھی بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
ان کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان پولیس اور فورسز کے جوان امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔
حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے صوبے میں امن ممکن ہوا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی تاکہ ان کی قربانیوں کا حق ادا ہو سکے۔
