سبی: ے 22 سے زائد مزدور گیسٹرو میں مبتلا، ڈاکٹرز کی بروقت کارروائی سے تمام کی جانیں بچ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)
واپڈا کے قریب کھیتوں میں کپاس کی چنائی میں مصروف عمرکوٹ سندھ کے 22 سے زائد مرد، خواتین اور بچے مضر صحت پانی پینے سے گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو کر بے ہوشی کی حالت میں پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور تمام متاثرہ افراد کو ڈویژنل ٹیچنگ ہیڈکوارٹر اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو متحرک کیا، جنہوں نے متاثرہ مزدوروں کو او آر ایس، ڈرِپس اور فوری طبی امداد فراہم کی، جس سے تمام افراد کی جانیں بچ گئیں۔
ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گندے پانی کے استعمال سے گریز کریں اور پینے کے پانی کو ابال کر استعمال کریں تاکہ خطرناک امراض سے بچا جا سکے۔
