سعودی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد پاکستانی زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے حج وعمر کے سابق چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے خیرمقدم کیا ہے کہ سعودی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد پاکستانی زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے جس سے پاکستان کا عمرہ سسٹم فعال ہوگیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عمرہ زائرین دنیا میں سب سے زیادہ حرمین شریفین جاتے ہیں دگر گوں معاشی حالات کے باوجود اورکورونا وبا کے

آنے سے پہلے 2019 میں 2 ملین کے قریب زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عمرہ کی بندش سے پاکستان کی ٹریول ٹریڈ انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی، لاکھوں کارکن بیروزگار ہو گئے تھے۔ عمرہ کے پھر سے آغاز سے یہ صنعت دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ انہوںنے پاکستانی زائرین سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سعودی عرب کے مقامی قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا عمرہ سسٹم فعال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

14 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

28 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

38 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

46 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

55 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago