توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت مانگ لی۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث توشہ خانہ کیس کی التواء کی استدعا کی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی استدعا پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے پہلے 11 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایرانی قالین ملے تو وہ بھی میوزیم میں کیوں نہیں رکھا جانا چاہیے؟ پاکستان نے امریکہ کو تحفے دیے تو انہوں نے سنٹر میں محفوظ کیے، دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے، بہت ساری چیزوں کی تاریخی اہمیت ہوتی ہے، اگر یہ کام شروع ہوجائے تو تحائف منظرعام پر آنے سے لوگ خوش ہوں گے۔

Recent Posts

’شاید آپ کو معلوم نہیں نادرا کے بانی سربراہ بھی فوجی تھے‘ چیئرمین نادرا کا صحافی کے سخت سوالات پر جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا اپنی تعیناتی کے معاملے…

19 mins ago

کلونجی کے چند متاثر کن فائدے جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کلونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں…

35 mins ago

آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی پہلی…

54 mins ago

ایف بی آر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں…

2 hours ago

عمران خان نے ملاقات میں کونسا شعر سنایا؟ وکیل شعیب شاہین نے بتا دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی وکلا نے اڈیالہ جیل میں…

2 hours ago