تفتان بارڈر پر کسٹمز کی بڑی کارروائی؛ 11.16 ملین میتھاڈون گولیاں برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز بلوچستان نے پاک ایران تفتان بارڈر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوا *میتھاڈون (Methadone)* کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ایک کنٹینر میں لدے ہوئے 620 کارٹنوں سے *11.16 ملین گولیاں* برآمد ہوئیں جن کی *مالیت تقریباً 446 ملین روپے* بتائی جاتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ممنوعہ دوا تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے جو ماضی میں غلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔
حکام نے اس کھیپ کو نجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق میتھاڈون کی درآمد صرف *ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP)* کی سفارش پر *وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول* سے جاری کردہ این او سی کے ذریعے ممکن ہے۔ کسٹمز حکام نے واقعے کا مقدمہ *کنٹرول آف نارکاٹک سبسٹنسز ایکٹ 1997* کے تحت درج کرلیا ہے جبکہ دیگر ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert