پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے جبکہ لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی ہے اور ہائی اسپیڈ اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 7.20 فیصد کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 8.19 کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر جی سی ٹی کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی کے ساتھ ہی لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جون 2022ء تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے میں سیلز ٹیکس کی قیمتوں میں کمی سے وفاقی حکومت کو فائدہ پہنچے گا جبکہ صوبوں کو اس کا نقصان ہوگا کیونکہ جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ پٹرولیم لیوی اور ٹیکس لگاتے تو پیٹرول 170 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نے ٹیکسز کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا، پٹرولیم لیوی پر 400 ارب کے ٹیکس کم وصول کیے، اگر پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو قیمتیں بہت اوپر ہوتیں۔

Recent Posts

’شاید آپ کو معلوم نہیں نادرا کے بانی سربراہ بھی فوجی تھے‘ چیئرمین نادرا کا صحافی کے سخت سوالات پر جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا اپنی تعیناتی کے معاملے…

8 mins ago

کلونجی کے چند متاثر کن فائدے جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کلونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں…

25 mins ago

آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی پہلی…

44 mins ago

ایف بی آر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں…

1 hour ago

عمران خان نے ملاقات میں کونسا شعر سنایا؟ وکیل شعیب شاہین نے بتا دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی وکلا نے اڈیالہ جیل میں…

2 hours ago