مسلم باغ میں آل پارٹیز کا لیویز فورس کے حق میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ

لیویز فورس امن و اعتماد کی علامت ہے، اسے ختم یا ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے، مقررین


مسلم باغ (قدرت روزنامہ)
مسلم باغ میں آل پارٹیز کے زیراہتمام لیویز فورس کے حق میں ایک تاریخی اور شاندار احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، قبائلی، سماجی رہنماؤں، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لیویز فورس کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے لیویز فورس کے قیام اور اس کے مؤثر کردار کو بلوچستان کے امن و امان کا ضامن قرار دیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نہ صرف مقامی امن و استحکام کی بنیاد ہے بلکہ یہ عوامی اعتماد، روایات اور ثقافت کی حقیقی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو ختم کرنے یا پولیس میں ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیویز فورس کو مزید مضبوط، تربیت یافتہ اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ یہ امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے۔
شرکاء نے اس مظاہرے کو عوامی اتحاد، بیداری اور اپنے اداروں سے وابستگی کی عملی مثال قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert