نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، جانی نقصان سے محفوظ

سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی، حملہ آور فرار، علاقے میں سرچ آپریشن شروع


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نوتال کے قریب دہشت گردوں کے راکٹ حملے کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ٹرین پر تین راکٹ فائر کیے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس اور ریلوے حکام نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹرین کی روانی کچھ دیر معطل رہی، تاہم کلیئرنس کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert