پشاور میں سڑک بند، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پیدل چلتے ہوئے اسکول کے بچوں سے ہاتھ ملاتے ویڈیو وائرل


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔


سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمد شہزاد خان نے لکھا کہ وزارت اعلی کی کرسی چلانا سہیل آفریدی سے سیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام سے اٹھ کر آپ وزیراعلی بن جاتے ہیں تو عوام میں جانا پہلی اور آخری ترجیح ہوتی ہے۔



خرم اقبال نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ عوام میں ایسے نکل پڑتے ہیں۔


جہاں سہیل آفریدی کے حامی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں مخالفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، صوبے میں 11 سال سے یہی ناٹک چل رہا ہے اورسہیل آفریدی بھی اسی نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ دوسروں سے مختلف ہوگا مگر انہوں نے ہمیں غلط ثابت کیا۔

WhatsApp
Get Alert