نوشکی میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیر اہتمام ای کامرس کورس کی تکمیل، 100 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی،آئی جی ایف سی بلوچستان

نوشکی(قدرت روزنامہ) ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ یہ کورس 15 اپریل سے 29 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس میں 100 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔تربیت کے دوران شرکا کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ جیسے جدید شعبوں میں عملی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کر سکیں۔کورس میں خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کامیاب طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ جدید تعلیم، فنی تربیت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔شرکا نے اس کورس کو اپنی زندگی کا نیا موڑ قرار دیا۔ طالبہ لائبہ رشید نے کہا کہ یہ تربیت خواتین کے لیے خود کفالت اور ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔
