بلوچستان : محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی نااہلی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن خطرناک حد تک کم — عوام دیگر صوبوں میں گاڑیاں رجسٹر کرانے لگے
آن لائن نظام کی عدم دستیابی، غیر شفاف کاغذی کارروائی اور سہولتوں کے فقدان نے عوام کا اعتماد ختم کر دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے میں موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔ عوام دیگر صوبوں میں گاڑیاں رجسٹر کرانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ دستاویزات کی غیر شفافیت، آن لائن تصدیق کے فقدان اور سہولتوں کی کمی نے عوامی اعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔ کمیٹی نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا نظام فوری طور پر آسان اور شفاف بنایا جائے تاکہ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو۔
