کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، ایس ایچ او بھاگ ناڑی کے قاتلوں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ اہم کارندے ہلاک کر دیئے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں بشیر کرد، امان گجکی، صدام دشتی، نیاز لانگو، ہدایت مری اور عادل کرد شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تنظیم کے یہ دہشت گرد مستونگ، بھاگ ناڑی اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث تھے۔ یہ گروہ لیویز تھانہ بھاگ، پولیس تھانہ بھاگ، نیشنل بینک بھاگ اور تحصیل بھاگ پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشت گرد ایس ایچ او بھاگ شہید لطف علی کھوسو کی شہادت اور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔

WhatsApp
Get Alert