ڈیرہ مراد جمالی میں ہائی وے پولیس آفس پر گرینیڈ حملہ، ایک زخمی؛ اوستہ محمد میں فائرنگ سے شخص ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی / اوستہ محمد(قدرت روزنامہ) سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں مین بازار کے قریب واقع نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ بم سے حملہ کیا۔ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دفتر کے ساتھ ملحقہ سروس اسٹیشن پر کام کرنے والا محمد رمضان نامی شخص زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس دفتر کے مین گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔
ادھر اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود میں ہائی اسکول پل پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ظفراللہ ولد محمد گل قوم مگسی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے
