عوام سردی میں ٹھٹھرنے کو تیار: سوئی گیس کی ناقص کارکردگی، 2 نومبر کو مرمت کے نام پر کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں گیس 6 گھنٹے بند رہے گی


*کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ )* سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں 2 نومبر کو مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہریوں کو چھ گھنٹے تک گیس کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سلمان احمد صدیقی نے بتایا کہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کی ضروری مرمت کے سلسلے میں اتوار 2 نومبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کوئٹہ کے علاقوں ہزار گنجی، خزاں، گیس روڈ سریاب، خروٹ آباد، حاجی کمپ، نورزئی چوک، پشتون باغ، اختر آباد، مغربی بائی پاس، خیزنی، نوحصار، سمنگلی، کلی برات، جی او آر کالونی، ایرپورٹ روڈ، بلیلی، باچا آغا، نواں کلی سمیت پشین، کچلاک، بوستان، زیارت، مستونگ، قلات اور ان سے ملحقہ علاقوں کو 6 گھنٹے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ صارفین کو اس سلسلے میں پیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے اور ان سے اپیل ہے کہ ان چھ گھنٹوں کے دوران متبادل انتظام کر لیں۔

WhatsApp
Get Alert