میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل رہنما میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہیں لاہور کے جناح ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمودالرشید کی ظبیعت گزشتہ کچھ روز سے خراب تھی۔ دو روز سے ان کا جیل کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں داخل ہیں جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert