لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے، ملتان سلطانز کی دونوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہوگئی اور اب اسے کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں
مل جائیں گی۔ پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہوگا تاہم اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اور ریٹینشن پر کام کر رہی ہیں، شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی سمیت جیمز ونس کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر لی، اب ڈرافٹ میں کوئٹہ کی چند باریاں ملتان سلطانز کو مل جائیں گی، دفاعی چیمپئن ٹیم کے مالک عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ شاہد آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، ان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں، آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…