قوم کے لئے خوشخبری، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، قومی بچت نے شرح منافع میں رد و بدل کرتے ہوئے بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے ساتھ ساتھ ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا ہے۔ شرح منافع کے حوالے سے رد و بدل کے بعد ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی ہے،اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 60 فیصد ہوئی ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں

واقعہ قومی بچت مراکز میں سرمایہ کاری کرنے والے غریب شہری قومی بچت کی مختلف سکیموں پر عائد منافع میں اضافے سے محروم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام کمرشل بینکوں میں موجود عوام کے پیسوں پر شرح سود میں اضافہ کردیا گیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو دئیے جانے والے منافع میں اضافے سے چپ سادھ رکھی ہے اور ان غریب شہریوں کو جن کا دارومدار اسی منافع پر ہے میں اضافے کو نظر انداز کردیا ہے جس سے ان مراکز میں سرمایہ کاری کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین اور معمر شہریوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ قومی بچت کی سکیموں کے منافع میں حالیہ مہنگائی کی شرح کے مطابق اضافہ کیا جائے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

25 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago