بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے — کوئٹہ میں اہم پوسٹنگز، 13 افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر اہم افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئیں۔ مکیپٹن (ریٹائرڈ) محمد بلوچ** کو *SSP آپریشنز کوئٹہ* سے ہٹا کر *SSP انویسٹی گیشن کوئٹہ* تعینات کر دیا گیا، جبکہ *کیپٹن (ریٹائرڈ) آصف خان* کو *SSP انویسٹی گیشن کوئٹہ* سے تبدیل کر کے *SSP آپریشنز کوئٹہ* لگایا گیا ہے۔ یہ دونوں تقرریاں کوئٹہ میں سیکیورٹی اور تفتیشی معاملات کے حوالے سے اہم تصور کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح *زاہد حسین شاہ* کو *SP دُکی* سے تبدیل کر کے *SP قلات* تعینات کیا گیا ہے، جب کہ *محمد انور بدینی* کو *SP دُکی* مقرر کر دیا گیا ہے۔

*عبدالحلیم اچکزئی* کو *ATF ٹریننگ اسکول کوئٹہ* میں *سینئر انسٹرکٹر* تعینات کیا گیا ہے، جبکہ *سید عبدالصبور* کو *SP پشین* لگایا گیا ہے۔
مزید برآں، *خرم مہیسر* کو *SP انویسٹی گیشن SCIW کوئٹہ* سے تبدیل کر کے *CPO کوئٹہ* میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور *علی رضا* کو *SP انویسٹی گیشن SCIW کوئٹہ* تعینات کیا گیا ہے۔
دیگر تبادلوں میں *محمد معروف عثمان* کو *SP ٹیکنیکل CTD بلوچستان، کوئٹہ، **ڈاکٹر اسرار احمد عمرانی* کو *AIGP جینڈر، CPO کوئٹہ* اور *ذبیر احمد درانی* کو *DSP کرائم برانچ، کوئٹہ* تعینات کیا گیا ہے۔
تمام تبادلے اور تقرریاں *انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان* کے احکامات پر *فوری اثر* کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہیں۔
