پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔
ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔
یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔
The largest recorded crowd in Pakistan’s cricket history. Well done, Lahore. pic.twitter.com/xup9EDCjSh
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 1, 2025
لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔
