بلوچستان ایم ڈی کیٹ نتائج 2025: 10 ہزار امیدواروں میں سے کوئی بھی 170 نمبرز حاصل نہ کرسکا

4480 امیدوار 89 یا اس سے کم نمبر لے سکے؛ 9 جعلی امیدوار بھی پکڑے گئے، بولان میڈیکل یونیورسٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز نے بلوچستان کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 10 ہزار 29 امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ 256 امیدوار غیر حاضر رہے۔ امتحان کے دوران نو جعلی امیدوار بھی پکڑے گئے۔
وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر شبیر لہڑی کے مطابق، ایم بی بی ایس کے لیے 4579 امیدوار پاس ہوئے، جس کی شرح 45.66 فیصد رہی، جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 5549 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن کی شرح 55.33 فیصد رہی۔
نتائج کی تفصیل کے مطابق، کوئی بھی امیدوار 170 سے 180 نمبر حاصل نہ کر سکا۔ صرف 28 امیدواروں نے 160 سے 169 کے درمیان، 152 امیدواروں نے 150 سے 159، 413 امیدواروں نے 140 سے 149، اور 720 امیدواروں نے 130 سے 139 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔
مزید بتایا گیا کہ 948 امیدواروں کے نمبر 120 سے 129، 1091 امیدواروں کے نمبر 110 سے 119، جبکہ 1086 امیدواروں نے 90 سے 99 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ رپورٹ کے مطابق 4480 امیدواروں کے نمبر 89 یا اس سے کم رہے۔

WhatsApp
Get Alert