شہید ولید صالح بلوچ کی شہادت: گورنر، وزیر اعلیٰ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی رحمت صالح بلوچ سے تعزیت
جناح ٹاؤن مسجد میں تعزیتی سلسلہ جاری، سینیٹرز، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ بیوروکریسی کی آمد نیشنل پارٹی کے رہنما کے بھائی کی شہادت پر مختلف مکاتب فکر کے افراد کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے جوان سال بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جناح ٹاؤن کی مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جاری ہے۔
گزشتہ روز گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر قدوس بزنجو، صوبائی وزراء شعیب نوشیروانی، بخت کاکڑ، اور سردار کوہیار ڈومکی نے لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی پھلین بلوچ، میر عثمان بادینی، اراکین بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ، آغا عمر احمد زئی، علی مدد جتک، ملک نعیم بازئی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی، اور لیاقت لہڑی بھی موجود تھے۔
سیاسی رہنماؤں میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی، سینئر نائب صدر میر شاوس بزنجو، صوبائی صدر اسلم بلوچ، ڈاکٹر مالک بلوچ کے صاحبزادوں عثمان و جلال رئیس، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار ودان، پشتونخوا نیپ کے نصر اللہ زیرے، ایچ ڈی پی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیا لانگو، اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیر شاہوانی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیت کی۔
اعلیٰ بیوروکریسی کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، صوبائی سیکرٹریز لعل جان جعفر، عبداللہ جان، داود خلجی، سعید لونی، عبد الروف بلوچ، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ، ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب قمبرانی، ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی، ڈی جی تعلقات عامہ نورخان کھیتران، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات شکیل بلوچ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
ان کے علاوہ سابق میر کوئٹہ میر مقبول لہڑی، قبائلی عمائدین، ڈاکٹرز برادری، چیمبر آف کامرس کے صدر ایوب مریانی، صحافیوں، وکلاء، ہزارہ برادری کے وفد، اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ تعزیت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
