لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ، بااثر لوگوں کے لیے رات 12 بجے عدالتیں کھلتی ہیں؛ ملک میں انصاف کی بالادستی چاہتے ہیں


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ ) جماعت اسلامی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے، اور اس بار “بدل دو نظام” کے عنوان سے 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان، لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔
کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ اس اجتماع میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور وہاں “بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے” رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں، لیکن ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “بااثر لوگوں کے لیے رات بارہ بجے عدالت کھلتی ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert