کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، بلوچستان حکومت نے انتخابات روکنے کی درخواست کی تھی
پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی کاغذات نامزدگی کا اجرا: 11 نومبر 2025 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ: 13 نومبر 2025 کاغذات کی جانچ پڑتال: 5 دن (19 نومبر تا 24 نومبر 2025)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئینی اور قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، ضلع کوئٹہ کی اربن یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، انتخابات کا عمل 11 نومبر 2025 کو ریٹرننگ آفیسرز کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس جاری ہونے سے شروع ہوگا، جبکہ امیدوار 13 نومبر سے 17 نومبر تک کاغذات جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 19 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ اپیلوں پر فیصلہ 3 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد انتخابی نشانات 6 دسمبر 2025 کو الاٹ کیے جائیں گے اور سب سے اہم، پولنگ 28 دسمبر 2025 (اتوار) کو ہوگی، جس کے بعد نتائج کا یکجا کرنا 31 دسمبر 2025 کو مکمل کیا جائے گا۔
