سردی آتے ہی کوئٹہ میں انڈے ‘لگژری’ بن گئے؛ قیمت 450 روپے فی درجن، عوام پریشان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد یہ بنیادی اور غذائیت سے بھرپور خوراک غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔
مارکیٹ میں مقامی انڈے 450 روپے فی درجن اور پنجاب سے آنے والے انڈے 400 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ فی کریٹ قیمت 6400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
تاجر برادری نے قیمتوں میں اضافے کا سبب خوراک اور ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات، خصوصاً پنجاب سے مال برداری کے کرائے کو قرار دیا ہے، جبکہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب بھی مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
شہریوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ سردیوں کے موسم میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ بلوچستان فوڈز اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ لاگت میں اضافے کے باعث فوری نرخ کم کرنے کو مشکل قرار دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert