بلوچستان کی اہم سیاسی قیادت یکجا: وزیر اعلیٰ بگٹی کی بزنجو اور مولانا واسع سے ملاقات، صوبے میں امن و ترقی پر اتفاق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تمام رہنماؤں نے بلوچستان میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلیٰ بگٹی نے اس موقع پر زور دیا کہ بلوچستان کے ترقیاتی سفر کو آگے بڑھانے کے لیے تمام سیاسی قیادت کا تعاون اور مشاورت ناگزیر ہے، اور ان کی حکومت صوبے کے بہتر مستقبل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی اعتماد اور مفاہمت کے ماحول میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

WhatsApp
Get Alert