ثنا بلوچ کا ماحولیاتی کارکن زنیرہ بلوچ کے گھر چھاپے پر شدید اظہارِ تشویش

زنیرہ بلوچ پر حملہ تمام ماحولیاتی آوازوں پر حملہ ہے


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے ماحولیاتی کارکن زنیرہ بلوچ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے چھاپہ مارے جانے اور قیمتی دستاویزات کو تباہ کرنے کے واقعے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ثنا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف زنیرہ بلوچ کی ذات پر حملہ ہے بلکہ یہ ان تمام آوازوں پر حملہ ہے جو ماحولیاتی تحفظ اور انسانی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ ایسے اقدامات کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے اور انہوں نے ماحولیاتی کارکن زنیرہ بلوچ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert