کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ کر اسے نذر آتش کر دیا۔
تفصیلات کے مابق نشتر روڈ رامسوامی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کا ونڈ اسکرین توڑنے کے بعد اس آگ لگا دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
