کراچی (قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے، یہ بس سروس کو جنگلا بس سروس کہتے تھے اور آج یہ کسی اور حکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں۔
کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اندازہ نہیں کہ عام آدمی روٹی نہیں کھا پا رہا ہے، انہوں نے 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے حد مہنگائی ہے، ان کا ترجمان کہتا تھا کہ پیٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہوا ہے، اب پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں اس وقت 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، بنی گالا جس میں آپ خود رہتے ہیں وہ ریگولائز ہوجاتا ہے، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں عمارتیں گرا دو۔
ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے سائٹ ایریا میں سڑکیں بنوا رہی ہے، ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، ہم نے ماڑی پور روڈ بنا دیا، کیماڑی میں ایک بہترین پارک بنا دیا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے اختیارات نہیں کیا کروں، اب وہی کےایم سی روڈ بنا رہی ہے، فرق یہ ہے کہ اب کے ایم سی پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی ہے، اب طاقت کی کنجی عوام کے ہاتھ میں ہوگی، اب آپ کو منافقوں کو مسترد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایات تھیں کہ سائٹ ایریا کی سڑکیں خراب ہیں، سائٹ ایریا وفاق کو ڈالر کما کر دیتا ہے مگر وفاق نے کچھ نہیں کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اب آپ کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ٹاؤن کا نمائندہ موجود ہوگا، بڑے بڑے مسائل کے حل کے لئے آپ کا میئر بھی موجود ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کو شہر کےلئے 50 نئی بسیں پیپلز پارٹی لے کر آ رہی ہے،باقی 2 ماہ کے اندر مزید 200 بسیں آجائیں گی۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دیتی دوسری حکومت کا ساتھ دیتی ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…