ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وسیم اکرم اور شنیرا بےحد خوش نظر آرہے ہیں . وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں شنیرا کی جنب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھیں! مجھے آج صبح سی ویو سے کیا ملا . ‘سابق کرکٹر نے مداحوں سے پوچھا کہ ’کیا مجھے اسے اپنے پاس رکھنا چاہیے یا نہیں؟‘وسیم اکرم کے پوچھنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے . صارفین کا کہنا ہے کہ شنیرا ایک قیمتی خزانہ ہیں لہٰذا آپ انہیں لازمی اپنے پاس رکھیں . واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد شنیرا واپس پاکستان اپنے شوہر کے پاس آگئیں ہیں اور پاکستان آنے کے بعد یہ اُن کی وسیم اکرم کے ساتھ پہلی تصویر ہے . یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی . . .Look what I found on Seaview this morning! Should we keep her?? @iamShaniera #WelcomeBackShan #ShesBack #PakistanHasHerNow #ShesOurs #ShanieraAkram 🇵🇰 pic.twitter.com/RQYc3bb2gY
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 10, 2021