نور مقدم کی خطاطی کی نمائش آج ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی 27 سالہ نور مقدم کی زندگی اور کام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اُن کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد اؔج سے کیا جارہا ہے۔نور مقدم کی خطاطی کی نمائش 10 دسمبر سے 11 دسمبر تک اسلام آباد میں ہو گی۔نمائش کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
نور مقدم کی بہن سارہ مقدم کی خطاطی کی نمائش کے حوالے سے شیئر کی جانے والی پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ نور بہت چھوٹی عمر سے ہی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل تھی۔ اسلام کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اس نے خطاطی کو ذریعہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Mukadam (@sara_mukadam)


نور کی نمائش کے لیے دعوت نامے میں کہا گیا کہ ’وہ ایک قابل فنکارہ تھیں جن کا مثالی کام ان کے اندرونی خیالات کا اظہار تھا۔‘دعوت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ نمائش آج کی غیر مستحکم اور پریشان کن دنیا میں محبت اور ہمدردی کی روشن مثال قائم کرے گی۔واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ 27سالہ نور مقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعد سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
دوسری جانب نور مقدم قتل کیس کا مقدمہ تاحال سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔