گھر کی مالی پریشانیوں کی وجہ سے کالج تک چھوڑنا پڑا تھا، ابھیشیک بچن

ممبئی (قدرت روزنامہ) بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے ماضی میں بچن فیملی کی انتہائی تنگدست حالت کا انکشاف کیا ہے . ایک بھارتی ٹی وی شو میں انہوں نے ماضی میں اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنگدستی کی وجہ سے انہیں کالج تک چھوڑنا پڑا .

انہوں نے بتایا کہ حالات اتنے خراب تھے کہ والد یعنی امیتابھ بچن کو اپنے کسی ساتھی سے کچھ پیسے لینے پڑے تاکہ گھر کا چولھا جل سکے . ابھیشیک اس وقت سوئیزرلینڈ کے ایگلون نامی بورڈنگ اسکول میں پڑھ رہے تھے . یہ وہ وقت تھا جب ابھیشیک بچن نے کالج چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے والد کی کسی بھی طرح کوئی مدد کرسکیں چاہے وہ کوئی جذباتی سہارا ہی کیوں نہ ہو . واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کا اشارہ امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف ہے جس کی بنیاد امیتابھ بچن نے 1995 اور 1997 کے دوران رکھی تھی . تاہم کچھ ہی عرصے میں کمپنی پر بے انتہا قرضہ چڑھ گیا جس کے باعث بچن فیملی کو مذکورہ بالا حالات کا سامنا کرنا پڑا . ابھیشیک بچن نے بتایا کہ 1997میں امیتابھ بچن کی فلم ʼمریتیوداتاʼ کے سیٹ پر پروڈکشن بوائے کے طور پر کام کیا تھا، فلم کے کچھ سین سوئٹزرلینڈ میں عکس بند کیے جانے تھے تو مجھے وہاں لوکیشن دیکھنے کیلئے بھیجا گیا کیونکہ میں نے وہاں سے اپنی تعلیم حاصل کررکھی تھی . ابھیشیک نے بتایا کہ اس وقت وہاں ایشوریا اپنی ڈیبیو فلم ʼاور پیار ہوگیاʼ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جہاں ان کے ہمراہ بوبی دیول بھی تھے، لوکیشن ایک ہی ہونے کی وجہ سے میری ایشوریا سے ملاقات ہوئی، اس وقت میرا لہجہ مکمل طور پر انگلش ہونے کی وجہ سے ایشوریا سمجھ ہی نہیں پائی تھیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں . اداکار کا کہنا تھا کہ ایشوریا نے دو سے 3 مرتبہ پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں