26ویں ترمیم قبول تھی، نہ 27 ویں ترمیم قبول کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چہرے نہیں نظام تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ٹھیک نہیں ہے۔نہ 26ویں آئینی ترمیم کو قبول کیا اور نہ ہی 27ویں آئینی ترمیم کو قبول کریں گے، ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے۔جن پارٹیوں کو لوگوں نے مسترد کیا تھا انہیں قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستیں دی گئیں، فارم 47 کا سسٹم لوگوں کو ریلیف نہیں دے پا رہا۔
