کوئٹہ میں ٹوٹی سڑکیں، سیوریج کا ناقص نظام اور کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے عذاب

بلدیاتی اداروں کی غیر فعالی سے انفراسٹرکچر تباہ ، شہر کا امیج خراب ‘ صوبائی حکومت خصوبصورتی کے نام پر اربوں خرچ کرے کے بجائے بلدیاتی انتخابات کرائے ‘ شہریوں کا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ناقص شہری منصوبہ بندی اور بلدیاتی اداروں کی غیر فعالیت کی وجہ سے بنیادی انفراسٹرکچر کے شدید مسائل کا شکار ہے۔ شہر کی بیشتر سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، جگہ جگہ گہرے گڑھے ہیں جن سے روزانہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ سیوریج اور نکاسی آب کا ناقص نظام ہے۔
معمولی بارش کے بعد بھی شہر کی بڑی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور بارشی پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر بھی ایک بڑا ماحولیاتی اور صحت کا مسئلہ بن چکے ہیں، جس سے شہری علاقوں میں آلودگی اور وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
صفا کوئٹہ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن (QMC) اپنے عملے اور مشینری کو فعال بنائے، صفائی ستھرائی کی باقاعدہ مہم چلائے اور سیوریج کے پورے نظام کی اوورہالنگ کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert