جرمنی کا حیران کن اقدام: پاکستان میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کو ہزاروں یورو لے کر ‘ جرمنی میں آبادکاری پروگرام سے دستبردار، ہونے کی پیشکش

برلن(قدرت روزنامہ)جرمنی نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پھنسے تقریباً 2 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ایک آبادکاری پروگرام میں اپنی جگہ چھوڑنے کے عوض نقد رقم کی پیشکش کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ وہ افغان ہیں جو سابق حکومت کے تحت قبول کیے گئے تھے، لیکن قدامت پسند چانسلر فریڈرِک مرز کے اقتدار میں آنے اور پروگرام منجمد ہونے کے بعد مئی سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی ترجمان نے تصدیق کی کہ رضاکارانہ دستبرداری کے تحت ایک غیر شادی شدہ خاتون کو پاکستان میں 1,500 یورو اور افغانستان یا کسی تیسرے ملک جانے پر مزید 5,000 یورو دیے جا سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ خاص طور پر جرمن افواج کے ساتھ کام کرنے والے یا طالبان سے خطرہ محسوس کرنے والے صحافیوں، وکیلوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے بنایا گیا تھا۔
